ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے ملکی اور غیر ملکی نامہ نگاروں کے ساتھ آج اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ لیبیا کی انقلابی عبوری کونسل کی طرف سے روابط کو اعلی سطح تک پہنچانے کی درخواست کی روشنی میں ایرانی سفیربہت جلدلیبیا میں اپنے سفارت خانہ میں کام شروع کردےگا ۔ انھوں نے کہا کہ ایران کا سفارتخانہ چند معدود سفارتخانوں میں شامل ہے جس نے لیبیا کے بحران کے دوران بھی کام کا سلسلہ بند نہیں کیا۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی سفیر بہت جلد لیبیا میں اپنے سفارتخانہ میں کام شروع کردےگا۔............ /169
12 ستمبر 2011 - 19:30
News ID: 265413
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ لیبیا کی انقلابی عبوری کونسل کی درخواست کی روشنی میں ایرانی سفیر بہت جلد لیبیا میں اپناکام شروع کردےگا۔